راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈکے شعبہ انفورسمنٹ کی تجاوزات کے خلاف کارروائی، چار ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈکے شعبہ انفورسمنٹ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ٹرک سامان اٹھا کر اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

آر سی بی ترجمان کے مطابق کنٹو نمنٹ بورڈ کے ایگز یکٹو آفیسر سبطین رضا کی خصو صی ہدا یا ت پر تجا وزا ت کے سلسلہ میں آپر یشن روزا نہ کی بنیا د پر کیا جا تا ہے ۔گذشتہ روز کینٹ کے مختلف علا قو ںبکرا منڈی،22 نمبر اور صدر سی4ٹرک سامان ضبط کر لیا جن میں پھٹے ،ریڑھیاں ،کائونٹر ، جنگلے شامل ہیں، کینٹ کے مختلف علاقوںغیر قانونی بغیر آویزاں کئے گئے پوسڑاور بینرز اتار کر قبضے میں لے لیے گئے ۔