کیپٹن (ر) بلال افتخار نے سی ٹی او راولپنڈی کا چارج سنبھال لیا

جمعرات اپریل 20:23

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) بلال افتخار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) بلال افتخار کی ٹریفک آفس آمد پر ٹریفک پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

.کیپٹن (ر) بلال افتخار نے سی ٹی او راولپنڈی کا چارج سنبھالنے کے بعد ٹریفک آفس کی تمام برانچز ڈرائیونگ لائسنس ، لرننگ برانچ ، چالان برانچ ، ایم ٹی ، اکائونٹ، ایجوکیشن ونگ، آئی ٹی برانچ،،ریکارڈ روم،ہیلپ لائن اور ون ونڈو سہولت سنٹر اور دیگر تمام برانچز کا دورہ کیا۔

. اس موقع پر انہوںنے وہاں موجود عملے کی ورکنگ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ عوام الناس کو ڈرائیونگ لائسنس، لرننگ پرمٹ اور دیگر ٹریفک سہولیات کی باہم فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے، اس حوالے سے غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے احکامات جاری کئے کہ ٹریفک آفس آنے والے تمام شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے۔

متعلقہ عنوان :