پاکستان میں جمہوریت کیساتھ میڈیا بھی ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے، مریم اورنگزیب

اطلاعات تک رسائی کے قانون سے پبلک سیکٹر میں گورننس کا معیار بہتر ہوگا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میچور سیاسی جماعتیں ہیں،نگران حکومت کا فیصلہ سیاستدانوں کو پارلیمان میں کرنا چاہئے،فلم کے میڈیم سے ملک کے تشخص کو مزیدبہتر بنایا جا سکتا ہے،وزیر مملکت اطلاعات کا تقریب سے خطاب

جمعرات 19 اپریل 2018 20:23

پاکستان میں جمہوریت کیساتھ میڈیا بھی ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے، مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کیساتھ میڈیا بھی ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے، اطلاعات تک رسائی کے قانون سے پبلک سیکٹر میں گورننس کا معیار بہتر ہوگا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میچور سیاسی جماعتیں ہیں،نگران حکومت کا فیصلہ سیاستدانوں کو پارلیمان میں کرنا چاہئے،فلم کے میڈیم سے ملک کے تشخص کو مزیدبہتر بنایا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کی پانچویں سالگر ہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کیساتھ میڈیا بھی ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے،ہم اطلاعات تک رسائی کا قانون لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون سے پبلک سیکٹر میں گورننس کا معیار بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے 17سال بعد ویج بورڈ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے، یہ صحافی برادری کا حق تھا جو انہیں ملا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے باقاعدہ پہلی فلم پالیسی کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے میڈیم سے ملک کے تشخص کو مزیدبہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 1960 اور 70 کی دہائی میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی اور نمایاں انڈسٹریز میں ہوتا تھا،اس دور میں پاکستان کا تاثر بھی بہتر تھا اور عوام ملکی ثقافت اور ورثے سے بھی آگاہ تھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میچور سیاسی جماعتیں ہیں،نگران حکومت کا فیصلہ سیاست دانوں کو پارلیمان میں کرنا چاہئے۔