ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت گندم خریداری عمل بارے اجلاس

جمعرات 19 اپریل 2018 20:44

پاکپتن۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت محکمہ خوراک ایک لاکھ 5 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کرے گا ، محکمہ مال ، خوراک ودیگر متعلقہ محکموںکے افسران کسانوں ، کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور حکومت کی طرف سے گندم خرید ٹارگٹ کو ہر صورت حا صل کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اسسٹنٹ کمشنر آفس عارفوالا میں گندم خریداری عمل کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز ، اے سی عارفوالا الطاف حسین انصاری ، ڈی ایف سی قسورمبارک بٹ ، کسان اتحاد کے صدر رضوان اقبال ،کسان اتحاد کے نمائندے حاجی جہانگیر ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اجلاس میں کسانوں ، کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت محکمہ خوراک گندم خریداری پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ، اس موقع پر ڈی ایف سی قسور مبارک بٹ نے کہا کہ کسانوں ،کاشتکاروں سے گندم خرید کے سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، درخو استوں کی21اور22 اپریل کو سکروٹنی ہو گی جبکہ23 اپریل کوصوبائی کیبنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کسانوں ، کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،24 اپریل کو کسانوں ، کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کاباقاعدہ طور پر آغاز کیا جائے گا اور گندم خریداری عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو جائیگا ، علاوہ ازیں اس موقع پر کسانوں و کاشتکاروں نے گندم خرید کے سلسلہ میں حکومتی پالیسی کو سراہتے ہو ئے ضلعی حکومت کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مختلف گندم خرید مراکز کا معائنہ کیا اورمحکمہ خوارک ، مال سمیت کسانوں ، کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید بہتر انتظامات کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔