بلڈر قتل کیس میں ملوث خاتون ملزمہ کا چارروزہ جسمانی ریمانڈ

جمعرات اپریل 20:44

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1نے بلڈر عالم شیر قتل کیس میں ملوث خاتون ملزمہ کو تفتیش کے لیے چارروزہ جسمانی ریمانڈکاحکم جاری کردیا۔استغاثہ کے مطابق زینت بی بی عرف زرینہ بی بی نے دیگر ملزموں کے ہمراہ گلگشت علاقہ میں 9اپریل کو غیرقانونی طورپر جائیداد پرقبضہ کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزمہ کے ہمراہ موجود دیگرملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں ا ٓکر بلڈرعالم شیر موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ مزید افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے زرینہ بی بی کو گرفتار کرلیا اور جمعرات کے روز انسپکٹر اختراسلام نے اسے عدالت پیش کرکے 30روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پیش کی۔تاہم جج ملک خالد محمود نے چارروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو 23اپریل کو پیش کرنے کاحکم جاری کردیا۔