لاہور،12سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

ملزم اسکول جانے والے دو دوستوں کو رکشہ میں ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور ایک بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا

جمعرات 14 مئی 2026 17:53

لاہور،12سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسکول جانے والے دو دوستوں کو رکشہ میں ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور ایک بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ڈرا دھمکا کر بچوں کو وہاں سے بھگا دیا اور خود فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم ظفر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :