گورنر خیبرپختونخوا کا ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سکیورٹی فورسز کوموثر کارروائی پر خراج تحسین

جمعرات 14 مئی 2026 18:58

گورنر خیبرپختونخوا کا ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سکیورٹی فورسز ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سکیورٹی فورسز کی بھارتی سرپرستی کے حامل دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کو سراہا ہے۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے ایک میجر سمیت 5 جوانوں کی شہادت کو افواج کا ملک پر ایک اور عظیم احسان قرار دیا ۔انہوں نے شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی شہید اور انکے ساتھیوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ انسانیت، جمہوریت اور امن کے تحفظ کے لیے پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل اور ناقابل تسخیر ہے، اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔