ٹھٹھہ،کرنٹ لگنے کے نتیجے میں نوبیاہتا دولہا جاں بحق

جمعرات 19 اپریل 2018 21:03

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) کرنٹ لگنے کے نتیجے میں نوبیاہتا دولہا جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق مکلی میں واقع ناریجہ گوٹھ کا رہائشی نوبیاہتا نوجوان دولہا الطاف احمد ولد احمد جاکھرو بجلی چلی جانے کے باعث گھر کا جنریٹر چالو کرنے کے دوران کرنٹ لگنے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ نوجوان کو بچانے کی کوشش میں اس کا باپ بھی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

متوفی نوجوان کی ایک دن قبل شادی ہوئی تھی جبکہ اس کے ہاتھوں پر سے مہندی کا رنگ بھی نہیں اترا تھا کہ اس کی زندگی کا چراغ بجھ گیا۔ دریں اثنا نوجوان کی ہلاکت کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں اور گھر میں کہرام مچ گیا، متوفی کو بعد ازاں مکلی کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ #

متعلقہ عنوان :