ہم اپنے عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے : ریحان ہاشمی

نیوکراچی میں ڈی ایم سی کے خرچہ پر پانی کی پائپ لائن بچھائے جانے کے دوران چیئرمین بلدیہ وسطی کی گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) نیوکراچی کے عوام پانی کے حصول کے لئے پریشان ہیں لیکن کراچی واٹر بورڈ میںحکومتِ سندھ کے مقرر کردہ بااختیار افراد کراچی کے عوام کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسارہے ہیں ۔یہ عمل اُن کے متعصبانہ رویّہ کا آئینہ دارہے ، اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیوکراچی زون میں بلدیہ وسطی کے خرچہ پر پانی کی پائپ لائن بچھائے جانے کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہم عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہیں اور ایسے پریشان کُن حالات میں اپنے عوام کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومتِ سندھ کی پروردہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کراچی کے عوام کے ساتھ تعصب اور دشمنی برت رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پانی کی مخدوش پائپ لائنوں سے ہزاروں گیلن پانی روزا ٓنہ ضائع ہورہا ہے مگر واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار خوابِ غفلت کی نیند سورہے ہیں جبکہ عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لئے پریشان ہیں۔

تاہم بلدیہ وسطی عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنے محدود ومالی ذرائع سے فنڈز استعمال کرتے ہوئے نیوکراچی زون میں یوپی موڑ(یوسی پانچ )سے نورانی محلہ (یوسی ۴۱/) ۰۰۲۴/ روڈ پر تقریباً۰۰۵۳/رننگ فٹ ۰۱/ انچ قُطر کی پی ۔ ای ۔ پائپ لائن بچھارہی ہے۔ اس سے نورانی محلہ کے عوام کو پینے کا پانی میسر آسکے گا۔ واضح رہے کہ نورانی محلہ نیوکراچی زون کی بہت پرانی آبادی ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں افراد رہائش پذیر ہیں۔

پینے کے پانی کی قلّت اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ ہے جس کی ذمہ دار واٹر بورڈ کی متعصب انتظامیہ ہے جو کراچی کے عوام کو دانستہ طور پر پانی کی قلت کا شکار کررہی ہے ۔اگرچہ یہ محکمہ کراچی کی شہری حکومت کے ماتحت تھا لیکن حکومتِ سندھ نے شہری حکومت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا محکمہ چھین لیاتاکہ کراچی کے عوام کو اپنی متعصبانہ دشمنی کا نشانہ بناسکیں۔ اب بلدیہ وسطی اپنے وسائل کی چادر میں ضرورت کے مطابق پائوں پھیلاتے ہوئے مذکورہ بالا مقام پر پانی کی پائپ لائن بچھارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :