گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے پر کام زور و شور سے جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان اور چین کے مابین گوادر شہر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کو عملی شکل دینے کیلئے کام جاری ہے،گوادر شہر کو عالمی اور جدید بندرگاہ بنانے میں مدد ملے گی،اقتصادی زونز کو عملی شکل دے کر پاکستان میں صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سی پیک سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گوادر شہر کو سنگار پور و ہانگ کانگ کے معیار کے مطابق تعمیر کیا جارہا ہے،یہاں پہلے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا جا چکا ہے،تاہم جلد اس شہر کوعالمی بندرگاہ کی حیثیت حاصل ہوجائیگی۔

بیان کے مطابق گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 18.9کلومیٹر چار لین شاہراہ کی تعمیر کی جائیگی،یہ شاہراہ گوادر بندرگاہ کو مکران کوسٹل ہائی وے،فری زون اور مستقبل کے کنٹینرز ٹرمینل سے ملائے گی۔دریں اثناء پاکستان اورچین نے خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری ہے،دونوں ممالک نے اکنامک زونز پر ایک دوسرے کے علم و تجربات سے فائدہ اٹھاکر باہمی مفید تعاون کے زریعے سی پیک کو مستحکم انداز میں فروغ دے رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :