گرفتار سیکرٹری خوراک بلوچستان نور احمد پرکانی احتساب عدالت میں پیش

روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گ یا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) گرفتار سیکرٹری خوراک بلوچستان نور احمد پرکانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ اور تفتیشی افسر فیاض افضل نے عدالت سے سیکرٹری خوراک کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ گرفتار سیکرٹری کے وکیل نے استد عا کی کہ مزید ریمانڈ کی بجائے جوڈیشل پر جیل بھجوا دیا جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے نور احمد پرکانی کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیااور کیس کی آئندہ سماعت 2 مئی کو ہوگی یاد رہے کہ سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے اور نور احمد پرکانی پر ڈی جی کیو ڈی اے کی حیثیت سے سرکاری ہاسنگ اسکیم میں خرد برد کا بھی الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :