چنیوٹ،مطالبات کے حق میں اپیکا یونین کے زیر اہتمام ریلی

جمعرات 19 اپریل 2018 22:39

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ضلع چنیوٹ کے تمام محکموں کے گریڈ1سے گریڈ 16کے ملازمین جو اپیکا یونین میں شامل ہیں جنہوں نے ہائی وے کے دفتر سے ایک ریلی نکالی یہ ریلی ختم نبوت چوک سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے پریس کلب پہنچ کر ریلی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی مقررین نے حکومت پنجاب کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ 100فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،سیکڑیٹ کے ملازموں کی طرح یوٹلیٹی الائونس دیا جائے، صوبائی ملازمین اور وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کا فرق ختم کیا جائے،عرصہ دراز سے جوملازمین کنٹریکٹ بنیاد پر کام کر رہے ہیں ان کو فی الفور مستقل کیاجائے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں جو کلریکل سٹاف کی جو سیٹیں ختم کی گئی ہیں وہ بحال کی جائیں، سب انجیئرنگ کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں ترقیاں دی جائیں،سرپرست اعلیٰ اپیکا یونین چنیوٹ سید نور الحسن شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے مطالبات کے سلسلہ میں سوموٹو ایکشن لیں اور پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی اور ملازمین پر ظلم ختم کرایا جائے محکمہ صحت و سرکاری اداروں کو پرائیویٹیشن کرنے کے تمام احکامات کو منسوخ کیا جائے،اس دوران حکومت پنجاب کے خلاف اور چیف جسٹس ثاقب نثار کے حق میں شدید نعرے بازی ہوتی رہی، ریلی سے ضلعی صدراپیکا ارشد گھمن ،ضلعی جنرل سیکرٹری ارتضیٰ حیدر،صدر سب انجیئرنگ ایسوسی ایشن ندیم عباس شیرازی،سنیئر نائب صدورطارق محمود گکھڑ،عبدالحمید نیازی و دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔