الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کے سیکشن 22 کاسقم دور کرنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے خورشید احمد شاہ
جمعرات 19 اپریل 2018 22:43
(جاری ہے)
جمعرات کو جاری ایک بیان میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کاحتمی نوٹیفکیشن 4 مئی کو جاری کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ انتخابی قوانین کا سیکشن 22 واضح ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد 120 دن چاہئیں، دوسری طرف اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کے 60 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر اسمبلی یکم جون کو اپنی مدت پوری کرتی ہے تو یکم اگست تک الیکشن ہونے ہیں، موجودہ حالات میں سیکشن 22 کی موجودگی میں بروقت الیکشن ممکن نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین کے سیکشن 22 کو دیکھا جائے تو 4 ستمبر سے پہلے الیکشن نہیں ہو سکتے۔ الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کے سیکشن 22 اور دیگر شقوں میں تضاد کا فوری جائزہ لے اور الیکشن کمیشن سیکشن 22 کو سیکشن 14 کے ساتھ ملا کر پڑھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ قانون سازی نہ کی گئی تو الیکشن کی حیثیت چیلنج ہو جائے گی، ہم سب چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت ہو جس کے لئے قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں قانون سازی کرنا ہو گی۔ 04-18/--290مزید اہم خبریں
-
شوہر اور ملازم کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
-
حکومت کی حماقتیں جاری ہیں، بہتر ہے مزید حماقتیں مت کریں
-
سرحد ہونیورسٹی واقعہ کے حقائق؛ لیفٹننٹ کرنل اسفند کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا
-
وفاقی وزیر احد چیمہ کی سول سروس کی تربیت اور این ایس پی پی کے نصاب کو تحقیق کی بنیاد پر ازسرنو تشکیل دینے کی ہدایت
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے حنا جاوید کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور خواتین ویمن پارلیمانی کاکس کے حوالے کردیا
-
مدارسِ عربیہ کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں‘ طاہرمحمود اشرفی
-
وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
-
مریم نواز کا روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس،سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم
-
میر رضا کیس، 33 دیگر افراد سے بھی تحقیقات ہورہی ہیں، جبران ناصر
-
سرحد یونیورسٹی واقعہ؛ لیفٹننٹ کرنل اسفندیار ولی پشتون ہیں، اگر کسی بھی پشتون کی خاتون کو سرعام گالیاں دی جائیں تو کیا ردعمل ہوگا؟
-
خلیجی ممالک نے صرف 4 ماہ میں تقریباً 22 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا، سعودی عرب سرفہرست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.