
ٹرمپ سے 'بہت اچھی' تعلقات ہیں،اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی
جمعرات 19 اپریل 2018 22:43
(جاری ہے)
تاہم انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ نے ایسے اقدام کو موخر کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مشیر لیری کڈلو نے کہا کہ شاید ہیلی واشنگٹن کے منصوبوں کے بارے میں متذبب ہیں لیکن ہیلی نے منگل کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ "نہایت ادب کے ساتھ، میں متذبب نہیں ہوں۔" کڈلو نے کہا کہ انہوں نے ہیلی سے معذرت کی ہے۔ جب صدر ٹرمپ سے ان کے تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو ہیلی نے کہا کہ "یہ بہت اچھے ہیں۔" اقوام متحدہ میں ان کے راست اقدام کے وجہ سے ابتدائی طور پر سفارت کاروں نے حیرانی کا اظہار کیا تاہم بہت سے ان کی سیاسی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے یہ قیاس آرائی بھی کرتے ہیں کہ وہ ایک بڑے عہدے کی بھی خواہش رکھتی ہیں۔ امریکہ کے موقر اخبار نیویارک ٹائمز نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے قریبی ریپبلکن سرگوشیوں میں 2020ئ میں ہیلی اور پینس کی ایک مشترکہ مہم کے بارے میں بات کرتے نظر آتے ہیں۔ دوسری طرف ٹرمپ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ 2020ئ کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ بدھ کو جب ہیلی سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ٹرمپ کو پینس/ ہیلی کی مشرکہ مہم سے پرشیان ہونا چاہیے تو وہ مسکرائیں اور سر کو جھٹک کر کہا "نہیں۔" پینس کے دفتر نے اس پر فوری طور پر ردعمل جانے کی درخواست کے باوجود کچھ نہیں کہا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ہیلی نے جب اتوار کو روس سے متعلق تعزیرات کی بات کی تو یہ "آزادنہ" طور پر نہیں کہہ رہیں تھیں۔ عہدیدار نے کہا کہ "جب انہوں (ہیلی ) نے بات کی تھی تو صدر اس اقدام کے لیے آہستہ روی اختیار کرنا چاہتے تھے۔" دوسری طرف اقوام متحدہ میں روسی سفیر وسلی نبنزیا نے کہا کہ تعزیرات سے متعلق بیان پر ان کی ہیلی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ ہیلی یا وائٹ ہاؤس پر یقین کرتے ہیں تو انہو ں نے کہا کہ "یہ ہمارا معاملہ نہیں ہے اس انہیں خود حل کرنا ہے۔" 04-18/--294مزید بین الاقوامی خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
-
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
-
کویت میں لائیو شو کے دوران ڈیلیوری بوائے سیٹ پر پہنچ گیا
-
سپر مین ٹرمپ،وائٹ ہائوس نے امریکی صدر کی تصویر جاری کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.