مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس، جمی مرے اور برونو سوریز کو مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

جمعرات اپریل 22:54

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس، جمی مرے اور برونو سوریز کو مینز ڈبلز پری کوارٹر ..
مونٹی کارلو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں بھارت کے روہن بوپنا اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمی مرے اور سوریز کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-4 اور 11-9 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :