Live Updates

لاہور، ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے،اعجازاحمد چوہدری

نواز شریف اور زرداری ٹولہ نے اقتدار میں آ کر صرف عوام کا خون چونسا ہے اور اپنی جیبیں بھری ہے ملک کے تباہی کے ذمہ داریہ دونوںہیں ، رہنماء پاکستان تحر یک انصاف

جمعرات 19 اپریل 2018 23:11

لاہور، ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے،اعجازاحمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری کہا ہے کہ ، ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ٹولہ نے اقتدار میں آ کر صرف عوام کا خون چونسا ہے اور اپنی جیبیں بھری ہے ملک کے تباہی کے ذمہ داریہ دونوںہیں ،مسلم لیگ نون چوروں اور لٹیروں کی آمجگاہ بن چکی ہے ، آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کا لگ پتہ جائے گا،شریف برادران اور ان کے حواری دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔

وہ گز شتہ روز این اے 133کے حلقہ پی پی 165کی یوسی 227میں خواتین کی کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے پچوں کے بہتر مستقبل اور اچھی تعلیم کے لیے باہر نکالنا ہو گا عمران خان کا ساتھ دیںاور اپنے ووٹ کا حق ادا کریں ،تحریک انصاف واحد جماعت ہیں جس میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے ،آج پاکستا نی خواتین معاشرے میں بے پناہ مسائل کا شکار ہے موجودہ حکومت نے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا، ملک میں خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے برابری کے مواقع میسر نہیں،معاشرے کی تربیت اور ملکی تر قی و خوشحالی میں خواتین کا اہم رول ہے اس موقع پر پارٹی رہنما امجد خان ، تسنیم چوہدری ، ڈاکٹر شہزاد ،ڈاکٹر رشید ایوبی کونسلر ، رانی بی بی،کوثر پروین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات