وفاقی دارالحکومت کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے بڑ ے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں،ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری
جمعرات 19 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
اسلام آباد پولیس تمام افسران و جوانوں کیلئے کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلہ میں کرپشن اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 100سے پولیس ملازمین کو مختلف محکمانہ سزائیں بھی دی گئی ہیں اور اس پر مزید کام جاری ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی جس کے تحت438منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 389 مقدمات درج کئے گئے اور ان کے قبضہ سے 122.095کلو گرام چرس،16.439کلو گرام ہیروئن، 2.5کلوگرام افیون، نشہ آ ور گولیاں اور آئس برآمد کی گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے، شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 182ملزمان کو گرفتار کر کے 144مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہی اور ان سے 10388بوتلیں شراب برآمد کی گئی ۔
قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 85عورتوں اور 62مردوں سمیت 147ملزمان کو گرفتار کر کے 30 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہیں۔جواریوں کے خلاف 24مقدمات درج کر کی140ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ جبکہ ان کے خلاف مزید کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ شہر سے اور خصوصا تعلیمی اداروں سے منشیات ،قحبہ خانوں ،شیشہ سنٹروں کا خاتمہ کیا جائے گا اوراس سلسلہ میں قانون کا برابر اطلاق کیا جائے گاچاہے وہ امیر ہو یا غریب ،ان مکروہ دھندوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اسلام آباد کے سات ماڈل پولیس سٹیشنز اور ریسکیو ون فائیو سہولت سنٹر پر شہریوں کو بہتر ین اور معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
-
حالیہ جنگ میں سراسر نقصان امریکا و اسرائیل کا ہوا، مفتاح اسماعیل
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.