Live Updates

20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ صرف اپنی بلے بلے کروانے کیلئے لیا گیا ہے

عمران خان کا یہ فیصلہ محض ایک سیاسی اسٹنٹ ہے، ماضی میں اپنے امیج بلڈنگ کیلئے رشتے داروں کو بھی ایسے سلوک کا نشانہ بنا چکے ہیں: روف کلاسرا

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اپریل 2018 20:47

20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ صرف اپنی بلے بلے کروانے کیلئے ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کی جانب سے صرف اپنی بلے بلے کروانے کیلئے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر معروف صحافی اور تجزیہ کار روف کلاسرا نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کی جانب سے صرف اپنی بلے بلے کروانے کیلئے لیا گیا ہے۔
عمران خان کا یہ فیصلہ محض ایک سیاسی اسٹنٹ ہے۔ ماضی میں اپنے امیج بلڈنگ کیلئے رشتے داروں کو بھی ایسے سلوک کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ عمران خان اپنے امیج بلڈنگ کیلئے اپنے کزنز کو زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ روف کلاسرا نے مزید کیا کہا ہے، ملاحظہ کیجیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات