سید خورشید احمد شا ہ کی پیپلز یونٹی کی کامیابی پر پی آئی اے کے محنت کشوں کو مبارک باد

جمعرات 19 اپریل 2018 23:26

سید خورشید احمد شا ہ کی پیپلز یونٹی کی کامیابی پر پی آئی اے کے محنت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائداختلاف سیدخورشید نے کہاہے کہ پیپلز یونٹی کی کامیابی پر پی آئی اے کے محنت کشوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں اور مزدوروں کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی کا محنت کشوں اور مزدوروں سے لازوال رشتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم انشااللہ پی آئی اے کے محنت کشوں کے گھروں کے چولہے نہیں بجھنے دیں گے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ بھٹو اور پیپلز پارٹی کا مزدوروں اور محنت کشوں سے رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔