جاوید ملک کے زیر اہتمام تقریب میں شاہی خاندان کے افراد کی شرکت

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 19 اپریل 2018 21:09

جاوید ملک کے زیر اہتمام تقریب میں شاہی خاندان کے افراد کی شرکت
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2018ء) ڈپلومیٹک بزنس کلب کے صدر جاوید ملک   نے کہا ہے کے ڈپلومیٹک بزنس کلب  سفارت کاروں تاجروں  اور سرمایا کاروں  کے مابین مضبوط روابط   کے قیام میں بہپور کردار ادا کر  رہا ہے - ان خیالات کا اظہار جاوید ملک نے دبئی میں منعقد اور پرتپاک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا - تقریب میں شاہی خاندان کے اراکین  شیخہ ھند القاسمی  شیخ عبدلعزیز الخلیفہ اور اہم حکومتی سفارتی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی - اس موقع پر  سربیا کی صوبائی حکومت کے صدر ایگور مرسوویچ   اور یورپین یونین ممالک کے کاروباری وفود  بھی شریک تھے -  شارجہ  شاہی خاندان کے رکن اور اماراتی بزنسس وومن سوسایٹی کی چیئرپرسن شیخہ ھند عبدللطیف ال قاسمی نے ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر جاوید ملک کی کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کے ڈپلومیٹ بزنسس کلب نے خطے کے تاجروں سرمایا کاروں اور سفارتکاروں کے مابین بھرپور ہم آہنگی کے  قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے -  تقریب میں دبئی کویت بحرین برطانیہ کینیڈا چین ترکی پولینڈ پاکستان بنگلہ دیش سرلنکا بھارت ملیشیا  اور روس کے تاجروں  سمیت ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی