لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا

کئی بچے اسپتال داخل، 11 بچے موت کا شکار ،محکمہ صحت گہری نیند میں سو گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، کئی بچے اسپتال داخل، 11 بچے موت کا شکار، محکمہ صحت گہری نیند میں سو گیا ۔ آن لائن رپورٹ کے مطابق چلڈرین اسپتال لاڑکانہ مین خسرہ میں مبتلا کئی بچے داخل ہوئے، جن میں سے رحمتپور محلہ لاڑکانہ کے 09سالہ راجہ، اس کی07سالہ بہن سکینہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

جبکہ شاہ بہارو کالونی لاڑکانہ کی05 سالہ سمیر علی مرگئے۔ ان کی چھوٹی بہن ندا بتول بچوں کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ آریجا پھیڑو کی حدود گائوں ملوک کھوڑو کی 05سالہ اقصیٰ،رتوڈیرو تھانہ کی حدود گائوں خیبر واہن کی02سالہ شازیہ ، میرانی محلہ لاڑکانہ کی05سالہ انعام علی،قمبر تھانہ کی حدود گائوں لکھٹیہ کی 02سالہ زہریٰ، اور 06سالہ عابد سمیت 10سے زائد بچے خسرہ مرض کے باعث چلڈرین اسپتال میں زیر علاج ہیں، دوسری اجنب گائوں علودو لغاری میں کسان موہن کی 05سالہ بیٹی چندرا انتقال کرگئی، اور علاقے میں کئی اور بچے خسرہ کے مرض کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

حر کالونی پیر جو گوٹھ میں 08سالہ بچی رابعہ مر گئیں۔ گاڑہی موری خیرپور کے گائوں گھانگھر میں 08ماہ کی پرہ، ڈیڑہ سال کی ثمیہ، اور 05سالہ انمول خسرہ مرض میں مبتلا ہونے کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کڑیو گنہور کے گائوں ھاجی چاکر مہرے میں ڈیڑہ سالہ چیتن موت کا شکار بن گئے۔ تھانہ بولا خان کے گائوں ویدھو پنہور میں ڈیڑہ سالہ بچہ وسیم پنہور بھی خسرہ کے باعث مر گئے۔

جبکہ محکمہ صحت سندھ کی تمام دعوائیں دھری کی دھری رہ گئی ہیں۔ رابطہ کرنے پر چلڈرین اسپتال کے انچارج ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو نے بتایا کہ اسپتال میں بچوں کے 03یونٹس میں الگ لاگ 06بستروں پر وارڈ قائم ہیں۔ ایک وارڈ میں روزانہ 05سی06بچے آتے ہیں، جن کا علاج کیا جاتا ہے، ڈی ایچ او لاڑکانہ عبدالرحمن بلوچ نے کہا کہ لاڑکانہ میں ان کی08ویکسینیشن یونٹس قائم ہیں، رحمتپور، بھینس کالونی اور نظر محلہ میں ویکسینیشن کی گئی ہے۔#s#

متعلقہ عنوان :