راولپنڈی، سرکاری سکول میں 2 کمسن طالبات کے ساتھ زیادتی کی کوشش پر اہل علاقہ نے سکول کا گھیرائو ،سکول انتظامیہ و پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی،مظاہرین پرنسپل کے دفتر گھس میںگئے

جمعرات 19 اپریل 2018 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وزیر اعظم پاکستان کے انتخابی حلقے میں سرکاری سکول میں 2 کمسن طالبات کے ساتھ زیادتی کی کوشش پر اہل علاقہ نے سکول کا گھیرائو کرلیااورسکول انتظامیہ و پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین پرنسپل کے دفتر گھس میںگئے اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساملی میں مبینہ طور پر باسط نامی شخص نے آمنہ اور فاطمہ نامی طالبات کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی احتجاجی والدین اور اہلیان علاقہ نے کہا کہ ہماری بچیاں سکول میں غیر محفوظ ہیں، کوئی سیکورٹی اہلکار بھی تعینات نہیں والدین کا استفسار تھا کہ باسط نامی ملزم سکول کے اندرکیسے داخل ہواجبکہ پولیس چوکی تریٹ نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے تاہم اہلیان علاقہ کے احتجاج کے باعث پولیس نے موقع پر پہنچ کر مدعی سے درخواست وصول کرلی جبکہ تفتیشی افسرنے یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :