ْراولپنڈی، سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل کیس کی سماعت20 اپریل تک ملتوی

جمعرات اپریل 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل کیس کی سماعت20 اپریل تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز راجہ شعیب قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان اخلاق وغیرہ کو بھی پیش کیا گیا عدالت نے ملزموں کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے صوبائی وزیر کے بھانجے راجہ شعیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔