اے ڈی سی ریونیو کا گندم خریداری مراکز کا دورہ، درخواستوں کی وصولی کا جائزہ لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:43

سیالکوٹ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر علی جوئیہ نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں گندم خریداری کیلئے قائم کئے گئے 10گندم خرید مراکز پر کاشتکاروں سے باردانہ کے اجراء کیلئے درخواستوں کی وصولی 20اپریل تک جاری رہے گی ،انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری مہم کی سخت مانیٹر نگ کی جارہی ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ گندم خرید مراکز کی براہ راست مانیٹرنگ اور اس ضمن میں کاشتکاروں کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کریں ، اے ڈی سی ریونیو اصغر علی جوئیہ نے تحصیل پسرور کے سٹی اور موضع پورب کلیر مراکز کا دورہ کیا اور وہاں پر درخواستوں کی وصولی کے عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا۔