ایم پی اے چودھری گلزار گجر کی حمزہ شہباز سے ملاقات

جمعرات 19 اپریل 2018 23:45

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ایم پی اے چودھری گلزار گجر نے مسلم لیگی رہنما میاں حمزہ شہباز سے ملاقات کی جس میں حلقہ کی تازہ ترین صورت حال اور مسلم لیگ کی بہتری کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے چودھری گلزار گجر کو حلقہ میں الیکشن کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ میں مسلم لیگی کارکنان کے اندر اتحاد و یگانگت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کمربستہ ہو جائیں ۔