Live Updates

ایم پی ایز پر الزام لگا کر عمران خان نے خود کرپٹ ہونے کا اعتراف کر لیا: مولابخش چانڈیو

جمعرات 19 اپریل 2018 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کا فرمان تھا کہ لیڈر کرپٹ ہو تو ارکان کرپٹ ہوتے ہیں، ایم پی ایز پر الزام لگا کر عمران خان نے خود کرپٹ ہونے کا اعتراف کر لیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چاندیونے کہاکہ عمران خان اور مسلم لیگ(ن)منافقت کی سیاست کر رہے ہیں، ن لیگ بتائے کہ ان کا سینیٹر خیبر پختونخوا سے کیسے جیتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سینیٹ الیکشن متنازعہ بنا کر لیگی ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، جو جماعتیں ارکان کوعزت نہ دیں ان کا حشر یہی ہوتا ہے جو خیبر پختونخواہ اسملبی کے 20 اراکین کے ساتھ ہواہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات