اسلام آباد، وزراتِ داخلہ کا امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ

ویانا کنونشن کے تحت پاکستان امریکی ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ دینے کا پابند ہے،وزارت داخلہ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وزراتِ داخلہ نے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارتِ داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت پاکستان امریکی ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ دینے کا پابند ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت پاکستان امریکی ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ دینے کا پابند ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتکار ایران اور نئی دہلی میں ایسے ہی معاملات میں سفارتی استثنٰی لے چکے ہیں۔ اس لئے اب پاکستان بھی امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالے گا ۔واضح ر ہے کہ امریکی ملٹری سیکرٹری نے اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار طالب علم نجیب بیگ کو ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود کچلا جس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔اور مقتول کے والد نے ملزم امریکی ملٹری اتاشی کا نام ای سی ایل میں ڈالوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزارت داخلہ کو حکم دیا تھا کہ کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کر کہ فوری اس بات کا فیصلہ کیا جائے کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔