اسلام آباد،چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کوطلائی زیورات ، موٹرسائیکلوں اور نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم

جمعرات 19 اپریل 2018 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کوطلائی زیورات ، موٹرسائیکلوں اور نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ نامعلوم چور اس کے گھرکے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگرقیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ، تھانہ آئی نائن پولیس کو فیصل شہزاد نے بتایاکہ نامعلوم چور اس کا موٹر سائیکل نمبرACT517 چوری کرکے لے گئے ، تھانہ لوہی بھیر پولیس کو محمد عمر نے بتایا کہ نامعلوم چوراس کا ہنڈا125 موٹر سائیکل نمبر SGK8858 چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ۔ ۔۔