
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر کا شہر کے 18مختلف پارکوں کا ہنگامی دورہ
جمعرات 19 اپریل 2018 23:53
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر امجد علی بوہیو نے ٹیک چند پارک میں گندگی پھینکنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کو پابند کیا کہ پارک کی صفائی کرائیں اور کچرا پھینکنے والے رہائشیوں کو نوٹس دے کر جرمانہ عائد کیا جائے ۔
دورے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ منزل گاہ گراؤنڈ پر بغیر اجازت نامے کے دھاگے بنانیوالوں سے گراؤنڈ خالی کرایا جائے اور گراؤنڈ کی پیمائش کے بعد رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ انہوں نے ڈی سی اور ایس ایس پی سکھر کو ہدایت کی کہ نمائش گراؤنڈ میں قائم شدہ سرکاری دفاتر کو قبضہ کرنے والوں سے فوری طور پر خالی کرایا جائے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر نے ایس ڈی ایم آفس کے سامنے قائم کردہ پارک کو ختم کر کے اس کی جگہ پارکنگ بنانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ پارک کو اس کی اصل شکل میں لایا جائے ، جبکہ ایس پی سٹی سکھر کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس جگہ نو پارکنگ کا بورڈ آویزاں کرائیں تا کہ آئندہ کے لئے پارکنگ پر پابندی لاگو کی جاسکے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ٹریفک اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے میونسپل آفس میں قائم شدہ جوہر پارک کو ختم کر کے اس کی جگہ مئیر آفس قائم کرنے کا بھی سخت نوٹس لیا اور ڈپٹی مئیر طارق چوہان سے معلومات لیتے ہوئے بازپرس کی کہ مذکورہ جگہ پر آفس قائم کرنے کی منظوری کس نے دی اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جلد فراہم کی جائے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں قائم کردہ ہل ٹاپ باربی کیو کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ جب بار بی کیو کی الاٹمنٹ منسوخ کی جا چکی ہے تو یہ کیسے چل رہا ہے ، اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر امجد علی بوہیو نے نیو پنڈ پارک کے دورے کے دوران استفسار کرتے ہوئے کہا کہ 34ایکڑ پر مشتمل نیو پنڈ پارک کو صرف 3ایکڑ پر کس نے محدود کیا باقی 31ایکڑ اراضی کے متعلق تفصیلی رپورٹ تین دن کے اندر پیش کی جائے ۔ انہوں نے ڈپٹی مئیر سکھر اور ایکسین میونسپل سکھر کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈی سی آفس کے قریب قائم فاطمہ چلڈرن پارک کو تین مہینے کے اندر مکمل کیا جائے اس ضمن میں کو ئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.