پاکستان میں کرپشن کی شرح کم ہوئی ہے، ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا میاں وقار نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے اور کرپشن کے ناسور نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے‘ کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہے لیکن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سروے کے بعد نیب پاکستان اور نیب خیبرپختونخوا نے کرپٹ اور کرپشن کے خلاف اپنی مہم تیز کردی ہے جس سے پاکستان میں کرپشن کی شرح کم ہوگئی ہے ۔

ان خیالات کااظہا ر انھوں نے انٹی کرپشن ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 نوشہرہ کینٹ میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی محمد فاروق، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان، ڈی ایچ او گل مان شاہ خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بینش عمران، ڈی او ایجوکیشن محمدفیاض نے بھی شرکت کی میاں وقار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم خود کو کرپشن سے محفوظ رکھے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ سکولوں کے اساتذہ خصوصی طورپر کرپشن کے خاتمے کیلئے مہم چلائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں کرپشن سے محفوظ ہو ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادوںکھوکلا کررکھا ہے اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے جس کے لیے ہمیں ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے اور معاشرے کو کرپشن سے پاک کرناہوگا۔