چارسدہ کے 569 گرلز سکولوں کوحکومت کی جانب سے کتابوں کی ترسیل مکمل

جمعرات 19 اپریل 2018 23:54

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چارسدہ کے 569 گرلز سکولوں کوحکومت کی جانب سے کتابوں کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے پڑھائی کی باقدگی سے آغاز کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی سکولوں کو انگلش میڈیم بنایا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم زنانہ نے کامیاب داخلہ مہم اور بڑی تعداد میں پرائیوٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے کے بعد حکومت سے 1لاکھ سے زائد کتابوں کی ڈیمانڈ کر دی ہے،اس حوالے سے محکمہ تعلیم چارسدہ زنانہ آفس میں بکس ڈسٹربیوشن افیسر شمس خان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم زنانہ نے امسال ضلع چارسدہ کے 463 گورنمنٹ گرلز سکولوں ،56 گورنمنٹ گرلز مڈل اور 50 گورنمنٹ گرلزہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے طالبات کومجموعی طور پر10لاکھ 75ہزار سے زائد کتابیں تقسیم مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں 3لاکھ 60ہزار مڈل اور ہائی جبکہ 7لاکھ 68ہزار گرلز پرائمری سکولوں میں پڑھنے والے بچیوں کے لئے تھی،جس کی تقسم کے مکمل ہونے کے بعد ضلع چارسدہ تمام گرلز سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے پڑھائی باقاعدگی سے شروع کی گئے ہے جبکہ ضلع چارسدہ میں کامیاب داخلہ مہم اور پرائیوٹ سکولوں سے بڑی تعداد میں سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے کے وجہ سے محکمہ تعلیم زنانہ نے حکومت سے محکمہ کو مزید ایک لاکھ کتابوں کی فراہمی کے مطالبہ کی درخواست کی ہے ۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام ہائی سکولوں کو انگلش میڈیم بنا دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد سکولوں میں معیاری تعلیم کو عام کرنے سمیت سرکاری سکولوں کو پرائیوٹ سکولوں کے مقابلے میں بہتر بنانا ہے ۔یاد رہے کہ ماضی میں ضلعی کی سطح پر ایک سکول میں انگلش میڈیم کورس پڑھایا جا تا تھا لیکن اب صوبائی حکومت کے احکامات کے بعد صوبے کے تمام ہائی سکولوں کو انگلش میڈیم بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :