گورنمنٹ سکولوں کی ٹیچرزکی تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 11:47

قصور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء)ڈائریکٹوریٹ سٹاف ڈویلپمنٹ اور برسٹش کونسل کے زیرانتظام گورنمنٹ سکولوں کی ہیڈٹیچرزاور ٹیچرزکی تین روزہ تنقیدی سوچ اورکونکٹنگ کلاس روم کی ٹریننگ ورکشاپ گورنمنٹ اکیڈمی قصور میں منعقد ہوئی۔ٹریننگ ماسٹرٹرینرمس عنبرین کوثرنے کروائی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ماسٹرٹرینر مس عنبرین کوثرپچھلے دس سال سے برٹش کونسل اور ڈی ایس ڈی سے وابستہ ہیں اور برٹش کونسل کی طرف قصور کے واحدسند یافتہ ٹرینرہے۔ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء ریننگ نے بہترین تعلیمی اورمعلوماتی ماحول فراہم کرنے پر ماسٹرٹرینر آف برٹش کونسل اور قائداکیڈمی قصورانتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔