ٹی ایم اے اہلکاروں کا اوگی بازار کی سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، تھڑے اور ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں

جمعہ 20 اپریل 2018 12:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) اوگی میں عوامی شکایت اور افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے اوگی کے اہلکاروں نے اوگی بازار کی مختلف سڑکوں پر ریڑھیوں، تھڑوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تھڑے اور ریڑھیاں اپنے قبضہ میں لے لیں۔ مین روڈ تکیہ سے متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی اپنے قبضہ میں لیکر گودام منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او کی خصوصی ہدایت اور عوامی شکایت پر تجاوزات انسپکٹر باضیر خان اور سینٹری انسپکٹر لیاقت شاہ نے ٹی ایم اے اہلکاروں کے ہمراہ اوگی بازار اور تکیہ روڈ پر اچانک آپریشن شروع کر دیا۔ شیرگڑھ روڈ، توحید روڈ اور مین مانسہرہ روڈ پر سے تھڑے، ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات جبکہ تکیہ پٹرول پمپ کے قریب سے موٹرسائیکل کی دکانوں کے سامنے سے سڑک بلاک کرنے والے موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر گودام منتقل کر دیئے گئے۔ عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے اوگی کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :