جامعہ پشاور کے 3ریسرچ سکالرز نے پی ایچ ڈی کرلی

جمعہ اپریل 12:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) جامعہ پشاور کے ریسرچ سکالرز ظفر حیات خان ، ندا اللہ صحرائی اور سمیع الرحمن نے پی ایچ ڈی کرلی۔ سکالر ظفر حیات خان اور ندا اللہ صحرائی کے مقالوں کی دفاعی تقریب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیئے اور آرکیالوجی میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

ریسر چ سکالر اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے لیکچرر ظفر حیات خان نے اپنی تحقیق میں بونیر کے آثار قدیمہ سے متعلق حالیہ دریافتوں پر جبکہ ریسر چ سکالر اور سر صاحبزادہ عبدالقیوم میوزیم، جامعہ پشاور کے کیوریٹر ندا ء اللہ صحرائی نے گندھارا تہذیب کے ستونوں کی اقسام اور تاریخی ارتقاء پر کام کیا ہے۔ دوسری جانب ، شعبہ سیرت سٹیڈیز میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ریسر چ سکالرسمیع الرحمن نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور اسلامیات میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔ تقاریب میں فیکلٹی ، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :