گلگت،کے یوآئی مہنازفاطمہ آرگنائزیشن کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پردستخط

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورمہنازفاطمہ آرگنائزیشن کے مابین باہمی تعاون کا سمجھوتہ پر دستخط کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد اورچیئر مین مہناز فاطمہ منٹسوری ایجوکیشن اینڈ ویلفئیرآرگنائزیشن ڈاکٹر احسان اللہ میر نے باہمی تعاون کے سمجھوتے پردستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکے آئی یو سے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمدرمضان ،رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید لون ،ڈائریکٹر آئی مارک ڈاکٹر معظم نظامی ،چئیرپرسن شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر دل انگیز، چئیرمین شعبہ بہوئیرل سائنسز ڈاکٹر صادق جبکہ مہناز فاطمہ منٹسوری ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر آرگنائزیشن سے پیٹرنلز ڈاکٹر زیبہ ریسموسن،اسٹیفن ،سی ای اریسموسن و غلام عباس اور اکیڈیمک ہیڈ آمنہ بیگ و دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمدنے کہاکہ معاہدے سے ٹیچرز کو پروفیشنل سطح کی تدریسی مشق کرنے کا بھرپورموقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :