گلگت،کے یوآئی کے زیراہتمام فوڈ پروسیسنگ مقابلے کاانعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹ نیوٹیک کے زیر اہتمام فوڈپروسیسنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میںفوڈپروسیسنگ کورس کرنے والے ٹرینیز نے مقامی سطح پر سیب سے تیار ہونے والا جام کے مختلف اسٹالز لگا کر عملی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان سینئرز سٹاف و لیکچرازکی کثیر تعداد نے فوڈپروسیسنگ مقابلے میں طلباء کی طر ف سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر محمد رمضان نے ٹرینز کی جانب سے بہترین انداز میں اسٹالز لگانے کو سہراتے ہوئے اسے ٹرینیز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مفید قرار دیا ۔فوڈ پروسینگ مقابلے کے اسٹالزمیں شریک ٹرینیزکا کہنا تھاکہ اس مقابلے سے نیا سیکھنے کو ملا ہے جیسے عملی زندگی میں چھوٹی سطح کے کاروبار کے لیے استعمال میں لائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :