ملک کے مختلف آبی ذخائرمیں پانی کی آمد واخراج کے تازہ اعداد وشمار

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائرمیں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمارجاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد31400 کیوسک اور اخرج 30000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد39500 کیوسک اور اخراج39500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد32200کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 13400کیوسک اور اخراج7400کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1396.18 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.106 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1090.40فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.220 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.030 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :