عالمی معائنہ کاروں کو شامی شہر دوما جانے کی اجازت دی جائے، برطانوی سفارتکار

جمعہ 20 اپریل 2018 14:00

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر کیرن پیئرس نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے معائنہ کاروں کو شامی شہر دوما میں فوری طور پر جانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ روس اور شام کو اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے جلد از جلد ان معائنہ کاروں کو مشرقی غوطہ کا دورہ کرانا چاہیے تاکہ وہ اپنی چھان بین مکمل کر سکیں۔ واضح رہے کہ شامی فورسز پر الزام ہے کہ اس نے دوما میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تاہم دمشق اور ماسکو ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ دوما میں حالیہ مبینہ کیمیکل حملے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے شام میں فضائی حملے بھی کئے تھے۔