ہمارے قائدین کو گہری سازش کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے ، طلال چوہدری

جمعہ اپریل 16:03

ہمارے قائدین کو گہری سازش کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے ، طلال چوہدری
جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائدین کو ایک گہری سازش کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے اور سیاست سے آوٹ کرنے کیلئے پورا جھال بچھایا گیا ہے ن لیگ پاکستان کے غیور عوام کی پارٹی ہے جو عام انتخابات میں مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی ن لیگ نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمت خلق کا سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دفتر مارکیٹ کمیٹی میں معززین حلقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک سے دہشت گردی کے ناسور کوجڑسے اکھاڑ کر ملک میں امن وقیام بحال کیا بجلی اور گیس کے بدترین بحران کو ختم کیا ملک بھر میں موٹر ویزکے جھال بچھانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے توانائی کے بڑے منصوبے مکمل کئے الیکشن 2018ء میں پورے ملک کے کونے کونے سے شیر کی دھاڑ سنائی دے گی ۔