بھیرہ انٹر چینج پولیس کی کارروائی ،3کلو چرس برآمد ،ملزم گرفتار

جمعہ 20 اپریل 2018 16:19

سرگودھا۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بھیرہ انٹر چینج پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے ساڑھی3کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور موٹر وے انٹر چینج پرسنیپ چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبال گوندل نے ٹیم کے ساتھ ملکر بھیرہ انٹر چینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران ایک کار کو روک کر تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں میں سے ساڑھے 3کلو گرام چرس برآمد ہوئی، کار میں سوار پشاور کے رہائشی ملزم احمد اویس کو گرفتار کر کے تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :