
بلیو وہیل گیم کھیلنے والوں کو کس عذاب سے گزرنا پڑے گا، فتوی جاری کر دیا گیا
جمعہ 20 اپریل 2018 16:49

(جاری ہے)
اللہ رب العزت نے بنی آدم کی تکریم کی ہے لہذا انسان پر واجب ہے کہ وہ اپنے لیے زندگی کا حق محفوظ رکھے۔ڈاکٹر خالد کے مطابق مصری دار الافتا کی جانب سے جاری فتوے میں اس وڈیو گیم کو شرعا حرام قرار دیا گیا اور ہر سطح پر اسے جرم قرار دیے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔
دار الافتا نے تمام ذمے دار اداروں اور انسانیت سے محبت کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اس کھیل کے استعمال کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔ معاشرے میں گھرانوں اور خاندانوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں کیوں کہ یہ گیم خود کشی ، ہلاکت اور تباہی کی دعوت دیتا ہے۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ اس کو کھیلنے والا گناہ گار ہو گا اور اس کے نتیجے میں خود کشی کرنے والے کے پاس کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے بلیو وہیل وڈیو گیم کھیلنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام لوگ یہ گیم کھیلنا بند کر دیں اور اللہ رب العزت سے سچی توبہ کریں۔ڈاکٹر خالد نے واضح کیا کہ بلیو وہیل گیم کے ذریعے خود کشی کرنے والوں پر "کفر" کا حکم نہیں لگایا جا سکتا تاہم یہ باور کرانا ضروری ہے کہ خود کشی ایک انتہائی خطرناک امر ہے۔ شریعت میں کسی جرم کے حوالے سے اس طرح خبردار نہیں کیا گیا جیسا کہ خود کشی کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ حدیث مبارک کے مفہوم کے مطابق خود کشی کے مرتکب شخص کو آخرت میں اسی آلے اور طریقے سے عذاب دیا جائے گا جس کے ذریعے اس نے دنیا میں اپنی زندگی کو ختم کیا تھا۔مصری دار الافتا کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے نے تمام لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی لہذا اب معاشرے کے خان دانوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ گیم کھیلنے سے روکیں۔ اس سلسلے میں تشدد اور طاقت کا استعمال نہ کیا جائے بلکہ اپنے بچوں کو پیار محبت اور ترغیب سے سمجھایا جائے۔ڈاکٹر خالد عمران نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ اپنے بچوں کو بتائیں کہ وہ انٹرنیٹ کے سمندر میں کس طرح مثبت طور پر غوطہ خوری کریں تا کہ خلاف شریعت امور کا ارتکاب نہ ہو۔ انہوں نے باور کرایا کہ اسلامی شریعت کی تعلیمات نے جان، مذہب، نسل، عقل اور مال کے تحفظ کے مقصد کو برقرار رکھا ہے لہذا جو چیز بھی اس مقصد کو منہدم کرے وہ باطل ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.