پوش کے زیر اہتمام کینسر کے موضوع پر 142واں تعلیمی سیمینار پرسوں ہوگا

جمعہ اپریل 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی کلینکل مہارت کو بہتر بنانے کے لیے اور الٹرنیٹو میڈیسن کی ترقی اور ترویج کے حوالہ سے جدید سائنسی خطوط پر کام کرنے والی تنظیم پاکستان اورینٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پوش کے زیر اہتمام پرسوں (اتوار )22اپریل کو صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک ہمدرد ہال لٹن روڈ، لاہور میں 142واں تعلیمی سیمینار باعنوان کینسرکی دیکھ بھال و علاج منعقد ہو رہا ہے۔

جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، ہومیو ڈاکٹر عبد الوحید قریشی ، حکیم حبیب الرحمن،،ڈاکٹر شمائلہ نرگس ، حمیرہ امیراپنے مقالہ جات پڑھیں گے۔ تقریب میں ڈاکٹر نصیر احمد طارق (پرنسپل المبشرہومیو پیتھک میڈیکل کالج لاہور)) حکیم محمد افضل میو، حکیم سیّد عمران فیاض،حکیم ایم این اے عارفی، حکیم محمد اسحق،حکیم محمد احمد،حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم نذیر احمد چوہدری، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم مبشر ندیم، حکیم حفیظ الرحمن کے علاوہ ملک بھر سے مایہ ناز معالجین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے ملک بھر کے طبی تنظیموں کے سربراہان بھی خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ انتظامی امور ڈاکٹر مرزا اعجاز ڈاکٹر صابر حسین، ڈاکٹر حمزہ مغل ڈاکٹر سلیمان، ڈاکٹر یاسر، مسٹر وسیم اور مس انیلا سنبھالیں گے۔ اس پروگرام کو منعقد کرنے میں پاکستان اورینٹل میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا تعاون حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :