ٹیلی نار نے موٹر سائیکلسٹ زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ایڈونچر فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ نمائش کے لیے پیش کردی
جمعہ 20 اپریل 2018 17:36
(جاری ہے)
زینتھ کی بہادری اور عزم اُسے ایک ایسا دشوار سفر کرنے کی ہمت دیتے ہیں جس میں درپیش مشکلات کے باعث عام طور پر مرد بھی اس سے کتراتے ہیں۔
زینتھ یہ سنگ میل حاصل کرنے والی اولین پاکستانی خاتون ہیں۔ سہائی علی ابڑو اور علی کاظمی نے اس فلم کے مرکزی کردار نبھائے ہیں جبکہ بائیوپک فلم ’شاہ‘ سے شہرت پانے والے باصلاحیت نوجوان پاکستانی اداکار، ہدایت کار، موسیقار ، سکرین رائٹر اور پروڈیوسر عدنان سرور نے فلم کی کہانی لکھی ہے اور فلم کے ہدایت کار اور معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ یہ عدنان سرور کے ’ہیروز‘ فلموں کے سلسلے کی دوسری فلم ہے جس میں ایک اور پاکستانی ہیرو کی حقیقی کہانی بڑی سکرین کی زینت بنائی گئی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے سرکل ساؤتھ کے نائب صدر، عمیر محسن نے اس متعلق اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا: ’’ٹیلی نار لوگوں کی انفردی خود مختاری کا علمبردار ہے۔ٹیلی نار ڈیٹا کی طاقت سے پاکستانیوں کو بااختیار بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ زیادہ کامیاب ہوں اور اپنی شخصیت کی بہتر جہت کو سامنے لاسکیں۔ زینتھ کی کہانی ایک جاندار آواز ہے جو مزید جدوجہد کرنے اور زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے ہمارے برانڈ فلسفے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ جس طرح زینتھ نے تمام مشکلات کے باوجود غیر متزلزل قوت اور ثابت قدمی سے اپنے والد کے ادھورے خواب کو تعبیر دی ہے ، وہ تمام پاکستانیوں کے لیے ایک شاندار مثال ہے کہ کیسے اپنے دل کی آواز سنتے ہوئے اپنی ذات کے بل بوتے پر کارنامے انجام دیے جاسکتے ہیں۔ یہی ٹیلی نار کا نظریہ ہے اور اپنے ڈیٹا کے ذریعے ٹیلی نار اس سفر میں اپنے صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔‘‘فلم کے ڈائریکٹر عدنان سرور کا کہنا تھا: ’’یہ فلم زینتھ کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے کہ کیسے اس نے شدید مزاحمت اور مشکلات کے باوجود اپنی اصل منزل حاصل کی۔ یہ کہانی ہمارے معاشرے کی ہر لڑکی کو درپیش مشکلات کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ فلم اس لیے بھی اہم ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں زینتھ ایسے کارنامے انجام دے رہی ہیں جو ہمارے معاشرتی نظام کی گہرائیوں تک سرایت کرنے والے دقیانوسی تصورات کو رد کرتے ہیں۔ ‘‘’موٹر سائیکل گرل‘ کو شائقین سے شاندار پذیرائی اور مثبت رائے عامہ حاصل ہوئی۔ فلم 20اپریل2018سے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے مرکزی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق نجومی کی پیشگوئی وائرل
-
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے گانے آرزو پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل
-
مریم نفیس کا جنسی زیادتی کے واقعات پر اظہارِ تشویش
-
بھارتی گلوکار بادشاہ کی شادی کی تصدیق ہوگئی، اہلیہ نے تصاویر شیئر کردیں
-
اداکارنمیرخان کے بھتیجے کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا
-
بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کوسلمان خان سے قربت مہنگی پڑ گئی
-
خوشخبری متوقع اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی
-
معروف کمپیئرطارق عزیز کی چھٹی برسی 17جو ن کو منائی جائے گی
-
ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کی چھٹی برسی(کل) منائی جائے گی
-
شہنشاہ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 14برس بیت گئے
-
کترینہ کیف کا فلمی دنیا میں واپسی کا کوئی امکان نہیں
-
اداکارہ جینیفر ونگٹ جلد شادی کرنے والی ہیں؛ بھارتی میڈیا کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.