Live Updates

درگئی میں ژالہ باری اور مسلسل بارش سے تیار فصل اور میوہ جات کے درختوں کو شدید نقصان

جمعہ 20 اپریل 2018 17:41

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) تحصیل درگئی کے میاں کلے ، سلگرو بانڈہ ، خرکے ،جبن ، ورتیر ، سخاکوٹ ، درگئی اور ملحقہ علاقوں میں گذشتہ شب شروع ہونے والے شدید ژالہ باری اور مسلسل بارش سے گندم اور ٹماٹرکی فصلوں سمیت میوہ جات کے درختوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ برف کے بڑے بڑے اولے پڑنے سے درختوں میں بیٹھے کثیر تعداد میں پرندے بھی مر چکے ہیں ۔

میاں کلے سلگرو بانڈہ ، ورتیر اور جبن میں گندم اور ٹماٹر کی تیار فصلیں مکمل طور پر ملیامیٹ ہو چکے ہیں جس سے زمینداروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ممبر ضلع کونسل حاجی پیر مصور خان غازی نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بارش اور ژالہ باری کے تباہ کاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل درگئی کو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں اور دیگر متاثرین کیساتھ امداد کیا جائے ۔

متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ تحصیل درگئی کے عوام اور زمیندار غریب ہیں اور تیار فصلوں کا نقصان برداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بارش سے کچے گھروں میں رہنے والے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لئے حکومت ان کیساتھ بھی فوری تعاون کریں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات