کارکن پی پی پی کا عظیم سرمایہ ہے جن کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے، لعل محمدخان

جمعہ 20 اپریل 2018 17:41

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سابق وفاقی وزیراور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء لعل محمد خان نے کہا ہے کہ اپنے دور وزارت میں اپنے حلقے ملاکنڈ میں84کروڑ سے زائد روپے کے سوئی گیس اور بجلی کے منصوبے مکمل کئے ہیں جبکہ مزید خطیر رقم منظور کی تھی جو کہ بد قسمتی سے حکومت کے خاتمے کے باعث مکمل نہیں ہو سکی ۔ کارکن پی پی پی کا عظیم سرمایہ ہے جن کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے ۔

ملاکنڈ سے منتخب ممبران اسمبلی آگر ملاکنڈ کے ترقی کے لئے کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم ہمارے دور میں منظورکردہ ترقیاتی فنڈز کو ریلیز کرانے کے لئے بھاگ دوڑ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ میں ملاکنڈ کے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے کارکنوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد اعظم خان آف سخاکوٹ ، حاجی لیاقت علی ، عالمزیب خان ، نیک حسین ، شاہد خان ، تازہ گل ،آمین خان اور دیگر ضلعی و تحصیل قائدین بھی موجود تھیں ۔

سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے کہا کہ ہم نے کبھی الیکشن میں جیت یا ہار کی پرواہ نہیں کی اور اپنی ذاتی آثرو رسوخ پر حکومت سے باہر رہ کر بھی حلقے کے عوام کے لئے بہت کام کئے ہیں اور کبھی ملاکنڈ کے عوام کو احساس محرومی نہیں ہونے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دور وزارت میں تحصیل درگئی اور تحصیل بٹ خیلہ میں گیس اور بجلی کے فراہمی اور سڑکوں کے تعمیر پر خطیر رقم خرچ کی جس سے دونوں تحصیلوں کو گیس اور بجلی فراہمی کے عوام کے دیرینہ مطالبے پورے ہو گئے ہیں جبکہ مذید خطیر رقم منظور کرائی تھی جس کو ریلیز کرانے کے لئے موجودہ ممبر اسمبلی کو بھاگ دوڑ کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور انشاء الله عوامی خدمت کے بدولت اس اعتماد میں مذید اضافہ ہو گا ۔