مرکزی صدر ایپکا آزادکشمیر نے تینوں اضلاع میرپور، کوٹلی اور سدھنوتی میںنئے ضلعی عہدیداران کی نامزدگی کی منظوری جاری کر دی

سیکرٹری جنرل ایپکا حسب ہدایت مرکزی مجلس عاملہ عہدیداران کی نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریںگے

جمعہ 20 اپریل 2018 18:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا) آزاد کشمیر کی مجلس عامہ کے فیصلہ کی روشنی میں ضلع میرپور ، کوٹلی اور ضلع سدھنوتی میں پرنٹ ، سوشل میڈیا اور عملی سرگرمیوں سے تنظیمی مفاد کے منافی سرگرمیوںکی پاداش میں مرکزی صدر ایپکا آزاد کشمیر سید صدیق حسین شاہ نے تینوں اضلاع کے ضلعی عہدیداران کو فارغ کرکے نئے عہدیداران کی نامزدگی کی منظوری جاری کر دی ہے جسکی روشنی میں سیکرٹری جنرل ایپکا حسب ہدایت مرکزی مجلس عاملہ نے عہدیداران کی نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریںگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) آزاد کشمیر کے انتخابات25 اپریل2017ء میں ضلع پونچھ میں انتخابی عمل مکمل ہوئے بغیر ملازمین ویلفیر پینل کے مرکزی صدارتی امیدوار اور امیدوار سیکرٹری جنرل اور دیگر مرکزی امیدواران نے بدوں نوٹیفکیشن نی صر خود کو مرکزی عہدیدار ظاہر کیا بلکہ غیر آئینی طریقہ سے حلف اٹھا کر ضلع مظفرآباد ، باغ کے منتخب صدور کی رکنیت ختم کرنے کا ڈرامہ رچایا اور گزشتہ دنوں ضلع بھمبر کی منتخب قیادت کے مقابلہ میں متوازی عہدیداران کانوٹیفکیشن جاری کر دیا اسطرح ملازمین ویلفئیر پینل کی طرف سے مسلسل ایسوسی ایشن کے خلاف سازشوں ، منفی سرگرمیوں تنظیم اور ملازمین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تدارک کے لیے مرکزی مجلس عاملہ آزاد کشمیر کے اجلاس 03 اپریل 2018ء میں فیصلہ کیا گیا کہ ان سازشوں کا حصہ بننے والے اضلاع کے ہر سطع کے عہدیداران کی بنیادی رکنیت ختم کرکے نئے عہدیداران کی نامزدگی کی جائے چونکہ ان عہدیداران کی اکثریت کا ماضی میں ایپکا سے کوئی تعلق نہ رہا اور نہ ہی یہ کسی تحریک کا حصہ رہیمرکزی صدر کی منظوری کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد کشمیر راجہ محمد رشید حتمی نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔