محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے

نقصان پہنچانے والی گیمز سکول میں کرانے کی اجازت نہیں ہو گی، بچوں کو چوٹ لگنے کی ذمہ داری متعلقہ سکول ہیڈ پر عائد ہو گی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے لئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کو بھیجے گئے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام گیمز سپورٹس ٹیچرز کی نگرانی میں کرائی جائیں ، کھیلی جانے والی گیمز بارے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائیں ،گیمز سے پہلے کلاس انچارج بچوں کو سیفٹی میئرز بارے آگاہی دیں ،نقصان پہنچانے والی گیمز سکول میں کرانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فرسٹ ایڈ کا سامان سکول میں لازمی منگوا کر رکھا جائے ،گیمز کے لئے بچوں کو پیڈ ، دستانے ،ہیلمٹ اور گارڈ فراہم کیے جائیں ، بچوں کو دوران کھیل چوٹ لگنے کی ذمہ داری متعلقہ سکول ہیڈ پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :