سی ای او حیسکو رحم علی اوٹھو سے چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن اور ناظم امتحانات ڈاکٹر مسروراحمد زئی کی ملاقات

جمعہ 20 اپریل 2018 19:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو سے چیئرمین حیدرآباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر محمد میمن اور ناظم امتحانات ڈاکٹر مسروراحمد زئی نے ملاقات کی۔ انہوں بتایاکہ10اضلاع حیدرآباد،مٹیاری،ٹنڈومحمد خان ،ٹنڈوالیہار، بدین،دادو،جامشورو،ٹھٹھہ، سجاول اور بینظیرآباد میں 152امتحانی مراکز قیام کیئے گئے ہیں جس میںگیارہویں اور بارہویں( HSSC )پارٹ I-، اور پارٹ II-، کے سالانہ امتحانات برائی2018 جو 24اپریل سے 30اپریل اور 8مئی سے 16مئی تک جاری رہیں گے ۔

اس شیڈول کے دوران تمام امتحانی مراکز میںصبح ساڑھی9بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک اورڈھائی بجے سے ساڑھی5بجے تک پرچے ہونگے جس کے لیے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ طلبہ وطالبات کو امتحانی پرچہ دینے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حیسکو چیف ایگزیکٹوآفیسر رحم علی اوٹھو نے کہاکہ آپ کے دیئے ہوئے شیڈول کے مطابق گیارویںاور بارویں جماعت کے امتحانی پرچوں کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ امتحانات کے دوران تمام امتحانی مراکز میں بجلی کی بلاتعطل فراہم کی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کی درخواست پر لوڈ مینجمنٹ کے شیڈول کو ری شیڈول کررہے ہیں اور وزارتِ انرجی کی بھی اطلاع دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :