29اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ،پی ٹی آئی کل انتظامیہ کو درخواست کرے گی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور 29 اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کے انعقاد کے لئے کل لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر درخواست پیش کرے گی اور پی ٹی آئی لاہور کا وفد اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید سے باقاعدہ ملاقات کر کے جلسے کے انعقاد کی اجازت حاصل کرے گا، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے مابین جلسے کے انعقاد کے حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسہ کے انعقاد کے حوالے سے سٹیج کے مقام کا انتخاب کیا جا چکا ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان پر 120 فٹ لمبا، 24 فٹ چوڑا اور 18 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا جائے گا، ان کا یہ بھی کہنام ہے کہ جلسہ گاہ میں 2 لاکھ افراد کی شرکت کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں رکھی جائیں گی، شعیب صدیقی کے مطابق پیر سے صوبائی دارالحکومت لاہور کو پی ٹی آئی کے پارٹی پرچموں، ہورڈنگ بورڈ اور بینروں سے سجایا جائے گا جبکہ آڈیو سسٹم کے لئے ڈی جے ولی سنز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔