ڈاکٹر اطہر نیاز رانا کو پاکستان الرجی استھما و امیونالوجی سوسائٹی کا سینئر نائب صدرمنتخب کرلیا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں کنسلٹنٹ الرجی و امیونالوجی ڈاکٹر اطہر نیاز رانا کو پاکستان الرجی استھما و امیونالوجی سوسائٹی’’پی اے اے آئی ایس‘‘ کا سینئر نائب صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر شاہد عباس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے اے آئی ایس کی گورننگ باڈی کا سوسائٹی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر اطہر نیاز رانا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سینئر نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اطہر نیا زرانا کوئٹہ میں پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی اور ڈوئو میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی اعزاز کے ساتھ ڈگری حاصل کی اور وہ مزید تعلیم کیلئے امریکہ چلے گئے اور جرسی شور میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی انہوں نے مزید انٹرنل میڈیسن میں ٹریننگ حاصل کی اور رش یونیورسٹی شکاگو کا حصہ بنے اور دنیا کے ڈاکٹر میکس سامٹر جیسے معروف سائنسدانوں کے ساتھ فیلو شپ مکمل کی فیلو شپ کے بعد انہوں نے ٹیکساس میں الرجی و امیونالوجی میں پریکٹس کی 2005 ء میں پاکستان واپس آئے اور شفا انٹرنیشنل ہسپتال کا حصہ بنے جس کے وہ 1989 ء بانی ممبر ہیں اس وقت وہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں الرجی/امیونالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔